ایشین کیڈٹ ریسلنگ؛ عنایت اللہ نے پاکستان کو 28 سال بعد میڈل دلا دیا

اتوار 23 جولائی 2017 21:11

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) ایشین کیڈٹ ریسلنگ چمپئن شپ میں پاکستان کے عنایت اللہ نے سلور میڈل حاصل کر لیا ،ْ وہ تھائی لینڈ میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد ریسلر تھے۔

(جاری ہے)

69 کلوگرام ویٹ کیٹگری کے فائنل میں عنایت اللہ کو قازقستانی حریف کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس سے قبل انہوں نے تاجکستان، ایران اور منگولیا کے ریسلرز کے خلاف کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

عنایت اللہ کی شاندار کارکردگی کے باعث پاکستان ایونٹ میں 28 سال بعد سلور میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہا ۔ایشیائی ایونٹ سے قبل عنایت اللہ نے بھرپور ٹریننگ کی تھی اور روانگی سے قبل گفتگو میں انہوں نے پاکستان کیلیے میڈل کا حصول اپنا مقصد قرار دیا تھا۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے کامیابی پر ریسلر کو مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :