خلیج عرب ملکوں اور قطر کے درمیان تنازعے کو طول دینا کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے ،ْترک صدر

اتوار 23 جولائی 2017 21:11

․ انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ خلیج عرب ملکوں اور قطر کے درمیان تنازعے کو طول دینا کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔رجب طیب اردوان نے یہ بات قطر بحران حل کیلئے استنبول سے عرب ملکوں کو روانہ ہونے کے موقع پر کی ۔

(جاری ہے)

2 روزہ دورے میں رجب طیب اردوان سب سے پہلے سعودی عرب پہنچیں گے جہاں وہ شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔طیب اردوان بعد ازاں کویت میں امیر شیخ صباح الاحمد الصباح سے ملیں گے اور آخر میں قطر پہنچ کر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :