قطر تنازع کے حل کی کوششوں پر مطمئن ہیں ،ْریکس ٹلرسن

اتوار 23 جولائی 2017 21:11

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹِلرسن نے کہاہے کہ وہ قطری تنازع کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں پر مطمئن ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن ٹی وی کے مطابق عمان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی بن عبداللہ سے واشنگٹن میں ملاقات سے قبل صحافیوں سے بات چیت میں ٹلرسن نے کہا کہ قطری تنازع کے حل کی جانب مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔اسی تناظر میں ٹِلرسن نے دس روز قبل خطے کا دورہ بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا قطری حکومت کے ساتھ دہشت گردی، دہشت گردی کی مالی معاونت اور انسدادِ دہشت گردی کے متعدد امور پر بات چیت میں مصروف ہے اور اس سلسلے میں قطری حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :