دہشتگردی کے واقعات میں 90 فیصد تک کمی ہوئی ،ْ فورسز اور عوام مل کر دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے ،ْمریم اور نگزیب

سیکورٹی فورسز اور شہریوں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،ْوزیرمملکت

اتوار 23 جولائی 2017 21:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں 90 فیصد تک کمی ہوئی ،ْ فورسز اور عوام مل کر دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت کا اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور شہریوں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشتگردی کے واقعات میں 90 فیصد تک کمی ہوئی ہے جبکہ فورسز اور عوام مل کر دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے اور ملک اور آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ ہو گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کا دشمن پارا چنار میں دھماکے کے ذریعے فرقہ وارانہ اختلاف پیدا کرنا چاہتا تھا تاہم ملک کی سیکورٹی فورسز اور عوام نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا ہے اور پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن بحال کر دیا گیا ہے جبکہ قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں، جس پر عمل کرنا وفاقی حکومت اور تمام صوبوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔