چوہدری نثار علی خان مشکل وقت میڑں پارٹی اور نواز شریف سے الگ نہیں ہوسکتے ،ْ رانا ثناء اللہ

سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے جو ا ،ْ میچ فکسنگ کے معاملے پر جے آئی ٹی بنائے ،ْمائنس نواز شریف حکمت عملی زیر غور نہیں ہے ،ْمیڈیا سے گفتگو

اتوار 23 جولائی 2017 21:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان مشکل وقت میڑں پارٹی اور نواز شریف سے الگ نہیں ہوسکتے ،ْ سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے جو ا ،ْ میچ فکسنگ کے معاملے پر جے آئی ٹی بنائے ،ْمائنس نواز شریف حکمت عملی زیر غور نہیں ہے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے کہاکہ عمران خان کا سابق برادر نسبتی بہت بڑا بکی ہے انہوںنے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے جو پیسہ کمایا جوئے اور میچ فکسنگ سے کمایا انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے جوا ،ْ میچ فکسنگ کے معاملے پر جے آئی ٹی بنائے ۔

صوبائی وزیر قانون نے کہاکہ دوسروں سے حساب مانگنے والے عمران خان کے پاس بیس سال کا حساب نہیں ہے انہوںنے کہاکہ جو کسی کیلئے گڑھا کھودتا ہے وہ خود ہی اس میں گرتا ہے ۔

(جاری ہے)

رانا ثناء ا للہ نے کہاکہ عوام نے ووٹ دیکر نواز شریف کو وزیراعظم،شہباز شریف کو وزیراعلیٰ بنایا ،ْ عوام کے مسترد شدہ سازشی ٹولے کے کہنے پراستعفیٰ نہیں دینگے۔انہوںنے کہاکہ چودھری نثار مشکل وقت میں پارٹی اور نواز شریف سے الگ نہیں ہوسکتے انہوںنے کہاکہ مائنس نواز شریف حکمت عملی زیر غور نہیں ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہاکہ جادید ہاشمی نے اپنی پریس کانفرنس میں عمران خان کے بارے جو باتیں کی ان میں بہت سی باتیں حققیت پر مبنی ہیں مگر خان صاحب اس کو مانتے نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کے خلاف سازشیں عمران خان کے دھرنے سے شروع ہوئی جو آج تک جاری ہیں جبکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ اس کی چارج شیٹ ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ جو کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ سے سیاسی تابوت نکلے گا ،سپریم کورٹ کو ایسے بیانات دینے والوں کے خلاف بھی نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ سے بڑی امیدیں ہیں کہ وہ ملک دشمن عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام نے منتخب کیا اور پوری قوم مسلم لیگ کے ساتھ کھڑی ہے۔