سردار ایاز صادق نے مری یا شانگلہ نہیں ،ْاپنے حلقے میں مصروف دن گزارا

کسی بھی خبر سے پہلے متعلقہ افراد سے تصدیق کرنا صحافتی اصولوں کے عین مطابق ہے ،ْ ترجمان

اتوار 23 جولائی 2017 21:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اتوار کو لاہور میں اپنے حلقے میں مصروف دن گزارا اور حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور کارکنوں سے ملاقاتیں کیں- قومی اسمبلی کے ترجمان نے نجی چینلز پر چلنے والی خبروں کی تردید کی جس میں کہا گیا تھا کہ سپیکر نے مری یا شا نگلہ میں دن گزارا- ترجمان کا کہنا تھا کہ کسی بھی خبر سے پہلے متعلقہ افراد سے تصدیق کرنا صحافتی اصولوں کے عین مطابق ہے

متعلقہ عنوان :