مانسہرہ ،ْ 3 بچے پیٹ کے کیڑوں کی دوا پینے کے بعد چل بسے

اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے ،ْپولیس

اتوار 23 جولائی 2017 21:11

مانسہرہ ،ْ 3 بچے پیٹ کے کیڑوں کی دوا پینے کے بعد چل بسے
مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء)منڈا بھچھا میں 3 بچے پیٹ کے کیڑوں کی دوا پینے کے بعد چل بسے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مانسہرہ کے علاقے منڈا بھچھا میں 3 بچوں اور والد کی حالت پیٹ کے کیڑوں کی دوا پینے سے غیر ہوگئی ،ْتینوں بچے کچھ ہی دیر میں زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ والد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں 7سالہ سجاد ، 10 سالہ رمشا اور 14 سالہ سکینہ شامل ہیں ۔پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔