میونسپل کارپوریشن مری میں چیف آفیسر نہ ہونے کے باعث کام ٹھپ ہو کر رہ گئے

اتوار 23 جولائی 2017 21:00

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) میونسپل کارپوریشن مری چیف آفیسر نہ ہونے کے باعث کام ٹھپ ہو کر رہ گئے ۔

(جاری ہے)

مری میں تعینات چیف آفیسر کو چند روز قبل یہاں سے تبدیل کر دیا گیا تھا ، چیف آفیسر مری کا چارج عارضی طور پر ضلع کونسل کے چیف آفیسر کو دیا گیا ہے جس کیلئے ضلع کونسل میں اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر مری میونسپل کارپوریشن میں ڈیوٹی کیلئے آنا انتہائی مشکل ہو کر رہ گیا ہے ،جس کے باعث وہ ہفتہ میں بامشکل ایک روز کے لئے مری آتے ہیں ، دفتر کے روزمرہ کے معمولات بری طرح متاثر ہورہے ہیں دور دراز سے آنے والے سائلین کو بھی اپنے کاموں کے سلسلے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے مری کے عوامی،کاروباری اور سیاحتی حلقوں نے میونسپل کارپوریشن مری میں فوری چیف آفیسر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :