منڈہ گچھہ میںپیٹ کے کیڑے مار گولیاں کھانے سے 3بہن بھائی جاں بحق،والدہ کی حالت تشویشناک۔پولیس

اتوار 23 جولائی 2017 20:50

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) ضلع مانسہرہ کے نواحی گاؤں منڈہ گچھہ میںپیٹ کے کیڑے مار گولیاں کھانے سے 3بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔گولیاں کھانے سے بچوں کی والدہ کی حالت میں نازک ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق منڈہ گچھہ کے نواحی گاؤں سکیاں میں خاتون نے اپنے تین بچوں13سالہ سکینہ،10سالہ رمشہ اور7سالہ سجاد کوپیٹ کے کیڑے مارنے والی گولیاں کھلائیںاورخودبھی گولیاں کھائیں۔

(جاری ہے)

تینوں بہن بھائیوں کی حالت خراب ہونے پر انہیں فوری طور پرہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم تینوں بچے ہسپتال لے جاتے ہوئے راستہ میں دم توڑ گئے ۔گولیاں کھانے سے بچوں کی والدہ زوجہ اورنگزیب کی حالت بھی تشویشناک ہے۔بچوں کے والد کی رپورٹ پرتھانہ شن کیاری میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس نے تینوں بچوں کی نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیںجہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالہ کردی گئیں ہیں۔پولیس کے مطابق بچوں کے والد نے کیڑے مار گولیاں مقامی کریانہ سٹور سے خریدی تھیں۔

متعلقہ عنوان :