ڈسٹرکٹ بار چکوال کے سینئر ممبر مقرب خان مرزا انتقال کر گئے

اتوار 23 جولائی 2017 20:41

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) ڈسٹرکٹ بار چکوال کے سینئر ممبر مقرب خان مرزا مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ہفتے کے روز ان کے آبائی قصبہ ترکوال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ بار چکوال نے مقرب خان مرزا کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے بے وقت انتقال پر مکمل ہڑتال کی اور کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا۔