وزیراعظم محمد نواز شریف سپریم کورٹ سے سرخرو ہوں گے، چوہدری محمد ریاض

اتوار 23 جولائی 2017 20:41

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف سپریم کورٹ آف پاکستان سے سرخرو ہوں گے، ان پر کوئی بھی کرپشن کا کیس ثابت نہیں ہو سکا، مخالفین کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار سابقہ صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نے ملک کی ترقی میں رکاوٹ بنے کاٹھیکہ لیا ہوا ہے، ملک جب بھی ترقی کی طرف جا رہا ہوتا ہے تو کوئی نہ کوئی رکاوٹ ڈال دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

میاں نواز شریف کے سابقہ دور میں ملک تیزی سے ترقی کر رہا تھا اور پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی تھی ، 12اکتوبر1999کو ڈکٹیٹر پرویز مشرف کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہوئی اور ایک منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر ملک پر قبضہ کر لیا۔چوہدری ریاض نے کہا کہ 2013سے کر آج تک دھرنا گروپ کو پاکستان کی ترقی اچھی نہیں لگ رہی ملک کے 126دن دھرنا گروپ نے ضائع کئے ۔ مخالفین جان چکے ہیں کہ اگر ترقی کا یہ سلسہ جاری رہا تو 2018کے عام انتخابات میں عوام پھر سے دھرنا گروپ کو نظر انداز کر دے گی۔