ایم پی اے شیراز خان کے فنڈز سے ٹوپی شہر تک آٹھ سو میٹر سوئی گیس پائپ لائن بچھانے کا افتتاح

اتوار 23 جولائی 2017 20:41

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) ٹوپی شہر کے سولئی کندہ میں مسلم لیگ( ن ) کے ایم پی اے حاجی محمد شیراز خان کی فنڈز سے آٹھ سو میٹر سوئی گیس پائپ لائن بچھانے کے لئے کھدائی کے کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس منصوبے سے ساٹھ سے زائد گھرانوں کو گیس کی سہولیات میسر آسکے گی۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے موقع پر بلدیہ ٹوپی کے سابق چیئرمین گوہر رحمن کے علاوہ تحصیل کونسل کے رکن علی حسین ، ناظمین شاہد زمان ، جمیل اسلم خسہ زئی ، نائب ناظم لیاقت ، کونسلران نور زمان ، واصف خان ، امجد آمین ، گل لالا ، فر مان بہادر ، پائندہ خیل و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

چیر مین گوہر رحمن نے کہا کہ ایم پی اے شیراز خان کے فنڈز سے حلقہ پی کے 36 صوابی6میں بجلی اور گیس کے منصوبوں پر تیز ی سے کام جاری ہے اور ان منصوبوں سے حلقہ کے عوام مستفید ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :