صوابی ‘ عازمین حج مر دانہ و زنانہ کیلئے آٹھواںاورآخری تر بیتی کورس پچیس جولائی کو ترکئی حجرہ میں منعقد ہو گا

اتوار 23 جولائی 2017 20:41

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) حج تر بیتی کمیٹی ضلع صوابی کے زیر اہتمام سرکاری و پرائیوٹ سکیم کے تحت حج پر جانے والے عازمین حج مر دانہ و زنانہ کے لئے آٹہواں اور آخری تربیتی کورس منگل پچیس جولائی کی صبح آٹھ بجے موضع ترکئی میں بمقام حجرہ صوبائی سینئر وزیر شہرام خان و سینیٹر لیاقت خان ترکئی منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

جس میں مرکزی چیر مین حج ٹریننگ کونسل الحاج محمد حیات خان خصوصی طور پر شرکت کر کے عازمین حج کو عملی تر بیت دینگے۔ ضلعی میڈیا انچارج حاجی محمد شعیب نے ضلع بھر کے عازمین حج سے اس آخری تر بیتی پروگرام میں بر وقت شرکت کی اپیل کی ہے

متعلقہ عنوان :