پا را چنار ‘لاء اینڈ آرڈرکو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا‘ میجر جنرل حسن اظہر حیات

اتوار 23 جولائی 2017 20:41

پاراچنار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء)جی او سی 7 ڈویژن کے میجر جنرل حسن اظہر حیات نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھے گی اورلاء اینڈ آرڈرکو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پو لیٹیکل انتظامیہ کے سا تھ اپر ،لو ئر اور سنٹرل کر م کادورے کے موقع پر کیا۔

جی اوسی نے بوشہرہ کے عمائدین سے با ت کر تے ہو ئے اس عز م کو دہرایا کہ پاکستان آرمی کر م ایجنسی میں امن واما ن کی بحالی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔انہوں نے بجلی ،زراعت، صحت، بنیادی ڈھا نچے کی تعمیر کے مسا ئل کو سنتے ہو ئے پو لیٹیکل ایجنٹ کو لا ئن ڈپا رٹمنٹ کے ذریعے تما م مسا ئل کو حل کر نے کی ہدایت کی۔اس موقع پرجنرل آفیسر نے لڑکوں اور لڑکیوں کے چار سکولوں کی مکمل بحالی اور مقامی لو گو ں کے لیے کھیل کے مید ان کا بھی اعلا ن کیا۔

(جاری ہے)

صدہ کے دورے کے دوران جنرل حسن نے 55ٹی ڈی پیز میں سی ایل سی پی کے چیک تقسیم کئے اور متاثرین سے ملے۔انہوں نے اے پی ایس صدہ کی متعین کر دہ جگہ کا دورہ کرکے تعمیراتی کام کو حمتی شکل دی۔بعدازاں جنرل حسن نے ڈوگر کا دورہ کیا اور مقامی مشران کے سا تھ تفصیلی جر گہ کیا۔انہوں نے پو لٹیکل ایجنٹ کو ہنگامی بنیا دوں پرعوام کی معیا رزندگی کو بہتر بنا نے کیلئے اقدامات کر نے کی ہدایت کی۔ جی او سی نے سنٹر ل کر م میں طے شدہ منصوبوں کی نگرانی کے لیے سو ل اور آرمی پر مشتمل ایگزیکٹیوکمیٹی کے قیا م کا اعلا ن کیا۔ جنر ل آفیسر نے نو جوانو ں میں کھیل کا سامان تقسیم کرتے ہوئے ڈوگر میں کر کٹ سٹیڈیم بنا نے کا اعلا ن بھی کیا۔