نوشہرہ بیلا کورونہ میں صدارتی ایوارڈ یافتہ پشتو گلوکارہ زرسانگہ کے گھر پر حملہ‘ زرسانگہ سمیت سات افراد زخمی

اتوار 23 جولائی 2017 20:41

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) صدارتی ایوارڈ یافتہ پشتو گلو کارہ زرسانگہ کے گھر پر حملہ‘ زرسانگہ سمیت سات افراد زخمی ہوگئے‘وجہ عداوت رقم کی لین دین کاتنازعہ بتایا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شہزاد ولد مولا جان ساکن بیلا کورونہ پیر پیائی نے زخمی حالت میں پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی والدہ صدارتی ایورڈ یافتہ گلو کارہ زر سانگہ ،مسمات نوشادہ بی بی ، امین عرف مینو، زبیر ،بابو، مصطفی کے ہمرا ہ گھر میں موجود تھے کہ اس دوران ملزمان شبیر ولد نامعلوم حبیب ولد نامعلوم خالد ولد حبیب ،ککی کونسلر کے دو بھتیجے آئے اور لاٹھیاں مارنا شروع کردیا اور ہمیں نکال کرہمارے گھر کو تالے لگا دئیے۔

انہوں نے پولیس کو بتایا کہ ملز مان سے ،میر ے بیٹے نے گائے خریدی تھی اور ہم نے کافی رقم ان کوواپس کردی مگرمعلوم نہیں کہ انھوں نے ہمیں سود پر گائے دی تھی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب فریق دوئم خیرالبشر ولد اجمیر خان ساکن بیلا کورونہ پیر پیائی نے پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ کے زرسانگہ کے بیٹے شہزادہ کے ساتھ ہمارا لین دین تھا‘ میں نے اس پر گائے فروخت کی۔

ہم ان کے گھر رقم کے مطالبے کے لیے گئے تو ملزمان بابو، شہزاد امین عرف مینو پسران ملا جان، حکمت ، لوگے پسران شہزاد ہ، مصطفی، زبیر پسران بابو زرسانگہ زوجہ ملا جان ساکنان بیلا کورونہ نے ہمیں مارنا پیٹنا شروع کردیاجس سے خیر البشر، سدیر، یاسر عبدالرحمن، شبیر زخمی ہوگئے۔ واضح روہے کہ پولیس نے زرسانگہ کیس میں چھ ملزمان کوگرفتار کرلیا جو بعدازاں عدالت نے ملزمان کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا۔

متعلقہ عنوان :