ژوب ،پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی 5اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا

اتوار 23 جولائی 2017 20:40

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) بلوچستان کے ضلع ژوب میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی میں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری 5ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ژوب کے علاقے کلی مینا بازار اور کلی شہاب زئی میں پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈان کے نتیجے میں 5اشتہاری اور مختلف مقدمات میں مطلوب ملزمان کو حراست میں لے لیا گیاہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے پولیس حکام کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ایسے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا جو امن وامان یا پھر معاشرے کے افراد کے لئے پریشانی کا باعث ہوں بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ان کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :