پشاور: آئی جی پولیس خیبر پختونخوا نے شبقدر میں مبینہ پولیس تشدد کا نوٹس لے لیا

متعلقہ پولیس حکام سے رپورٹ طلب

اتوار 23 جولائی 2017 20:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان محسود نے شبقدر کے علاقے کتوزئی میں مبینہ پولیس تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

آئی جی پی نے ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر چارسدہ کو اس واقعے کا فوری تحقیقات کر کے آج ہی ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

ڈسٹرک پولیس آفیسر چارسدہ کویہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر سات دن کے اندر اندر انکوائری مکمل کر لیںجائے اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے کسی بھی سرزد زیادتی کے لیے فوری ضروری محکمانہ کا روائی عمل میں لائیں۔آئی جی پی نے واضح کیا ہے کہ پولیس عوام کے محافظ ہیں اور پولیس زیادتی کو کس بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :