معروف بینکار لیڈر ظفر بلوچ حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے

اتوار 23 جولائی 2017 20:30

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) معروف بینکار لیڈر ظفر بلوچ اتوار کے روز اچانک حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

وہ پیپلز لیبر بیورو ضلع چکوال کے صدر بھی رہے ہیں اور یونائیٹڈ بینک لمیٹیڈ میں ان کی بینکار کارکنوں کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں انہیں اتوار کی شام کو آبائی قصبہ راہنہ سادات میں سپرد خاک کر دیا گیا۔