چکوال،سالٹ رینج پر تھوڑی سی توجہ دی جائے تو ان پہاڑوں سے پلاٹینم اور یورنیم کے خزانے دریافت ہونگے، ماہرین آثار قدیمہ

اتوار 23 جولائی 2017 20:30

چکوال،سالٹ رینج پر تھوڑی سی توجہ دی جائے تو ان پہاڑوں سے پلاٹینم اور ..
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) سالٹ رینج ضلع چکوال کی تاریخ کروڑوں سال پرانی ہے اور سالٹ رینج کے اندر صدیوں پرانی تاریخ کے کئی گمنام گوشے اب بھی موجود ہیں۔ سالٹ رینج کو آثار قدیمہ کی جنت قرار دیا گیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ سالٹ رینج پر اگر تھوڑی سی توجہ دی جائے تو ان پہاڑوں کے اندر سے پلاٹینم اور یورنیم کے خزانے دریافت ہونگے۔

بہرحال ڈلوال سے بادشاہ پور جاتے ہوئے آگے چٹی دند کا علاقہ شروع ہوتا ہے جس کا اعلیٰ کوالٹی کا کوئلہ بڑا مشہور ہے ۔

(جاری ہے)

تنگ اور دشوار گزار راستوں سے گزر کر بندہ یہاں پہنچتا ہے۔ یہاں پر باغات بھی موجود ہیں اور لوکاٹ کثرت سے پائے جاتے ہیں کیونکہ یہاں سے ایک بڑا چشمہ بھی گزرتا ہے جس کی وجہ سے یہ پور اعلاقہ سرسبز ہے۔ سالٹ رینج زیادہ تر خشک پہاڑوں پر مشتمل ہے مگر جہاں پر پانی اور چشمے موجود ہیں وہاں کے سبزے نے اس پورے علاقے کو منی سوئزرلینڈ بنا دیا ہے۔ پنجاب اور وفاقی حکومت ان علاقوں پر تھوڑی توجہ دے تو انتہائی معمولی خرچے پر یہ پوائنٹ ملی اور بین الاقوامی سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ سکتے ہیں جس سے کروڑوں روپے کا زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔