وزیراعظم محمد نواز شریف ایک پرعزم شخص ہیں جو ہمیشہ ہر بحران میں کامیاب ہوئے ہیں

شریف خاندان نے اپنے گزشتہ 60 سالہ اثاثوں کا جواب دیا ہے جو ایک مشکل بات ہے وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اتوار 23 جولائی 2017 20:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف ایک پرعزم شخص ہیں جو ہمیشہ ہر بحران میں کامیاب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف ایک ایسے بڑے بحران کا سامنا کر رہے ہیں جس کا ملکی تاریخ میں گزشتہ 70سالوں میں کسی اور دوسرے جمہوری رہنما نے نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کے خاندان نے اپنے گزشتہ 60 سالہ اثاثوں کا جواب دیا ہے جو ایک مشکل بات ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مختلف سرویز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور لوگ وزیراعظم محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز پر کوئی بھی فیصلہ وزیراعظم محمد نواز شریف کو کسی بھی کمزوری کی بجائے طاقت فراہم کرے گا۔