پانی کی عدم فراہمی کے خلاف ڈیرہ اللہ یارمیں ٹیپل شاخ کے زمین داروںکا احتجاجی مظاہرہ

اتوار 23 جولائی 2017 20:11

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) پانی کی عدم فراہمی کے خلاف ڈیرہ اللہ یارمیں ٹیپل شاخ کے زمین داروںکی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ،مظاہرین نے سندھ بلوچستان قومی شاہرہ کوتمام ٹریفک کے لیئے بلاک کردیا،محکمہ ایریگیشن کے خلاف شدیدنعرے بازی،ٹیپل شاخ ٹیل کے زمین دار میرعامرعلی کھوسہ کی قیادت میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیامظاہرین نے ڈیرہ اللہ یارکے قریب قومی شاہرہ پرٹائرنذرآتش کرکے روڈکوتمام ٹریفک کے لیئے بلاک کردیااوردھرنادیکربیٹھ گئے ٹریفک بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریںلگ گئیں،مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنہ کرناپڑا اِس موقع پرمحکمہ آبپاشی کے خلاف شدیدنعرے بازی کرتے ہوئے عامر علی کھوسہ،محمدشعبان ڈومکی،غلام حسین بگٹی ودیگرمظاہرین نے کہاکہ محکمہ ایریگیشن کے آفیسرکرپشن میں مصروف ہیں وہ بڑے زمین داروںسے بھاری رشوت لیکرغیرقانونی پائپ لگانے کی اجازت دے رہے ہیں جس کی وجہ سے پانی ٹیل تک نہیں پہنچ رہاہے پانی کی عدم فراہمی پرلوگ نقل مکانی کرنے پرمجبورہوگئے ہیں ذرعی آبادی تواپنی جگہ ہمیں پینے کے لیئے بھی پانی فراہم نہیں کیاجارہاہے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ٹیپل شاخ کے ٹیل تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،بصورت دیگراحتجاج کووسیع کیاجائے گابودازاںمحکمہ ایریگیشن کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج کوختم کر دیا گیامظاہرین کو یقین دہانی کرائی گئی کہ بہت جلد ٹیپل شاخ ٹیل تک پانی پہنچایاجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :