کرپٹ حکمرانوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے،عوام کی نظریںسپریم کورٹ کے فیصلے پر مرکوز ہیں، سردار یار محمد رند

اتوار 23 جولائی 2017 20:11

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء)تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار خادم حسین وردگ ،یوتھ ونگ کے صوبائی صدر ملک فیصل دہوار نے کہاہے کہ پانامہ پیپرز کے بعد تحریک انصا ف کی جدوجہد سے کرپٹ حکمرانوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے ملک کے 22کروڑ عوام کی نظریں اورامیدیں سپریم کورٹ کے فیصلے پر مرکوز ہیں سپریم کورٹ پر پورا عتماد ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرکے وزیراعظم کو گھر بھیج دیں گے تحریک انصاف کا اقتدار میں آکر ملک کو بحرانوں اور عوام کو انصاف فراہم کرائیں گے بلوچستان کے عوا م کو 70سالوں سے جعلی قوم پرستوں اور مذہب کے ٹھیکیدار وں نے غربت او رپسماندگی کی سواکچھ نہیں دیا اسلام اور قوم پرستی کے نام پر پیروکا ربن کر ہی اصل مسلمان او رمحب وطن بن سکتے ہیں تحریک انصاف ہی ملک سے کرپشن ختم کراسکتی ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز مستونگ میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب سے صوبائی صدر سردار یار محمد رند ٹیلیفونک او رمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار خادم حسین وردگ ،یوتھ ونگ کے ضلعی صدر رئیس الطاف علیزئی ،قلات کے صددر سرتاج محمد رند ،عبدالباری بڑیچ ،ڈاکٹر ندیم رمضان دہوار ،میر شبیر احمد بنگلزئی ،اشفاق شاہوانی ،خلیل علیزئی ،عرفان دہوار ،سلیم بنگلزئی ،اسدرند سلمان رند ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس سے قبل مرکزی رہنما سردار خادم حسین وردگ اور ملک فیصل دہوار ودیگر رہنماوں نے عدالت روڈ پر ضلعی سیکرٹریٹ کا افتتاح فیتر کاٹ کر کردیا اس موقع پر کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی میونسپل کمیٹی حال میں افتتاحی تقریب کے منعقد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سردار یار محمد رند ودیگر نے کہاکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو ماضی میں جذباتی نعرے دے کر ان کے مستقبل کو تباہ کردیا گیا حقوق کا حصول میں کامیابی اخذ ترقی کی راہ پر گامزن اس وقت ہونگے جب نوجوان نسل کو جذبات کے بجاے ان کو علم کی طرف راغب کرنا ہوگا ا سوقت پورے ملک کی طرح بلوچستان میں بھی کرپشن عروج پر ہے اور موجودہ صوبائی حکمرانوں نے کرپشن کے عاضی کے تمام ریکارڈ تھوڑ چکے ہیں قوم پرستوں کے ترقی و خوشحالی کے دعوے عوام کے سامنے ہیں مستونگ شہر کی خوبصورتی کیلئے دی جانے والی 20کروڑ روپے خرد برد کی نظر ہورہا ہے اس دور جدید میںبھی بلوچستان کے عوام پینے کے پانی ،تعلیم ،صحت کی سہولیات سے محروم ہیں معدنی وسائل کے اعتبار سے دنیا کا امیر ترین خطہ ہونے کے باوجود صوبے کے عوام پسماندگی ،غربت اور جہالت کا شکار ہیں بدقسمتی یہ ہے کہ قیام پاکستان اور قائداعظم اور اس کے رفقاء کے بعد ملک ناعاقبت اند شیک اور کرپٹ حکمرانوں کے ہاتھوں میں چلاگیا جنہوںنے ملک وقوم کو ترقی دینے کے بجائے اپنے بینک بیلنس او رکاروبار کو قومی خزانے سے پوری دنیا میں پھیلا یا او رملک کی بدنانی کی باعث ہے اور پاکستان کو دنیا کے کرپٹ ترین ممالک کی صف میں لاکھڑ کیا لیکن تحریک انصاف اب ملک وقوم کے لوٹے گئے پیسوں کو کرپٹ حکمرانوں سے لے کر ملک کو ترقی وخوشحالی کی طرف گامزن کرے گا بلوچستان کے عوام میں خیبرپختونخوا ،پنجاب اور کراچی کے عوام کی طرح باشعور ہوچکے ہیں او ر اپنے مستقبل کے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے تقریب میں درجنوں افراد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔