Live Updates

کسی منصب پربیٹھے سیاستدان کوعوام ہی منتخب کرتی ہے اورعوام اسکومعطل کرتی ہے،امیرمقام

،مسئلہ بدعنوانی کانہیںبلکہ ملک کی ترقی کیخلاف سازشیںہورہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام کومحمدنوازشریف اورانکے پورے خاندان کاماضی اورحال کابھی علم ہے اورآصف علی زرداری،عمران خان سمیت دیگرسیاستدانوںسے بھی باخبرہے،وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرامیرمقام

اتوار 23 جولائی 2017 20:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدر مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ کسی منصب پربیٹھے سیاستدان کوعوام ہی منتخب کرتی ہے اورعوام اسکومعطل کرتی ہے یااحتساب کرسکتی ہے،مسئلہ بدعنوانی کانہیںبلکہ ملک کی ترقی کیخلاف سازشیںہورہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام کومحمدنوازشریف اورانکے پورے خاندان کاماضی اورحال کابھی علم ہے اورآصف علی زرداری،عمران خان سمیت دیگرسیاستدانوںسے بھی باخبرہے،سندھ میںپیپلزپارٹی قومی احتساب بیوروکے پرکاٹ رہی ہے جبکہ خیبرپختونخوامیںعمران خان احتساب کمیشن کوتالالگاکراپنے وزیراعلیٰ اوروزراء کیلئے بدعنوانی میںسہولیت مہیاکی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے معروف سیاستدان وقومی وطن پارٹی کے سابق نائب چیئرمین ملک ندیم کی پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرملک ندیم نے وزیراعظم محمدنوازشریف اورانجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیااوراپنے سینکڑوںساتھیوںسمیت پاکستان مسلم لیگ(ن)میںباقاعدہ طورپرشمولیت کااعلان کیا۔

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میںخیبرپختونخوا میںعمران خان کی سیاست کاقبرستان بنائیں گے،عمران خان کی تبدیلی صرف سوشل میڈیاتک محدودہے گرائونڈپرعملی کام کاعشروعشیربھی نظرنہیںآرہا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان پانامہ کی آڑمیںملک کی ترقی اورعوام کی فلاح وبہبودکے دشمن بن گئے ہیں،انہیںصرف اپنی شہرت اوراقتدارسے مطلب ہے عوام کے مسائل پر انکے کانوںپرجوںتک نہیںرینگتی۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ وزیراعظم نے پانامہ کیس کے تحقیقات کے دوران سپریم کورٹ اورجے آئی ٹی سے کوئی چیزنہیں چھپائی، اقامہ کامعاملہ بھی عوام کے سامنے کھل کرسامنے آگیا اورالیکشن کمیشن بھی اس سے آگاہ تھامگرعمران خان نہ اداروںسے تعاون کرتے ہیںاورنہ پیش ہوتے ہیںعمران خان منی ٹریل سے پیچھے ہٹ گئے جوخان صاحب کاحسب عادت دہرا معیارہے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان نے تاحال اپنی آف شورکمپنیوںکاحساب نہیںدیا،تلاشی کامطالبہ کرنیوالے خودتلاشی سے بھاگ رہے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت اختیارکرنیو الے ملک ندیم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماضی کی حکومت نے ملک کوصرف اپنے مقاصدکیلئے نچھوڑدیاہے جبکہ محمدنوازشریف کی دوراقتدارمیںملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوا،دہشت گردی کے واقعات میںخاطرخواہ کمی واقع ہوئی،لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوادورافتادہ علاقوںکوسوئی گیس کی سہولت دی جارہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ صوبے میںانجینئرامیرمقام نے بجلی اورسوئی گیس کی مدمیںجوتاریخی منصوبوںکاآغازکی کیاہے اس کی مثال ماضی میںنہیںملتی،نوشہرہ،چارسدہ،کرک اور صوابی میںنئے پاسپورٹ دفاتربھی انجینئرامیرمقام کی مرہون منت ہے تاہم انکی کارکردگی سے متاثرہوکرپاکستان مسلم لیگمیںشمولیت اختیارکی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات