پشاورپولیس کی کاروائی،ایک کلوسے زائدآئیس برآمد،ملزم گرفتار

اتوار 23 جولائی 2017 20:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء)پشاور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ایک کلو سے زائد کی آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیاہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سجاد خان نے میڈیا کوبتایا کہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے ملزم کی گاڑی سے یہ مواد کینال ٹائون میں ناکہ بندی کے دوران برآمد کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ یہ افغانستان سے لاتا اور پشاور کے مختلف علاقوں میں بیچتا ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق پہلی بار اتنی بڑی مقدار میں آئس پکڑی گئی اور اس نئے نشے کی لت میں مبتلا ہو کر نوجوانوں کی ایک اکثریت خراب ہو گئی ہے