صرف ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل برادری بلکہ تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و الائونسز کو حقیقت پسندانہ بنیادپر بڑھارہے ہیں،پرویزخٹک

اپ گریڈیشن کے کیس جلد از جلد نمٹانے اور خالی اسامیاں پر کرنے پر پوری تندہی سے غور کیا جا رہا ہے ہم سرکاری ملازمین کا معیار زندگی اور حالات کار ترقیافتہ ممالک کے برابر لانے کیلئے بھی پوری سنجیدگی سے کوشاں ہیں ،وزیراعلی خیبرپختونخوا

اتوار 23 جولائی 2017 20:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے کہا ہے کہ نہ صرف ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل برادری بلکہ تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و الائونسز کو حقیقت پسندانہ بنیادپر بڑھانے، ترقیوں اور اپ گریڈیشن کے کیس جلد از جلد نمٹانے اور خالی اسامیاں پر کرنے پر پوری تندہی سے غور کیا جا رہا ہے ہم سرکاری ملازمین کا معیار زندگی اور حالات کار ترقیافتہ ممالک کے برابر لانے کیلئے بھی پوری سنجیدگی سے کوشاں ہیں تاکہ وہ پوری دلجمعی کے ساتھ عوامی خدمت کا فرض کر سکیں۔

وہ اپنے دفتر سی ایم سیکرٹریٹ پشاور میں سیدو میڈیکل کالج سوات میں درکار عملے اور آلات کی فراہمی ، باغ ڈھیری نہر مٹہ اور سوات میں آبپاشی کے دیگر مسائل کے حل کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں صوبائی وزیر کھیل محمود خان، ارکان صوبائی اسمبلی فضل حکیم، ڈاکٹر حیدر علی، محکمہ خزانہ، مواصلات و تعمیرات، آبپاشی کے اعلیٰ حکام، سیدو میڈیکل کالج کے پرنسپل اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اور ضروری فیصلے کئے گئے۔

(جاری ہے)

سوات سے تعلق رکھنے والے ناظمین اور دیگر عوامی نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیدو میڈیکل کالج کے اکیٖڈمک بلاک، ہاسٹل،لیکچر تھیٹرز اور لیبارٹریز کا افتتاح انہوں نے اپنے حالیہ دورہ سوات میں کیا ہے اور اسکی ضروریات کی تکمیل کیلئے بجٹ میں 80 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ باغ ڈھیری آبپاشی سکیم کے ساتھ ساتھ پورے ضلع سوات میں آبپاشی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے کیونکہ اس کا تعلق زراعت جیسے اہم ترین شعبے سے ہے انہوں نہ کہا کہ سوات نہ صرف سیاحت بلکہ کھیلوں اور اجناس کے حوالے سے بھی انتہائی زرخیز خطہ ہے اسلئے آبپاشی اور زراعت دونوں شعبوں کیلئے مطلوبہ فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے پرویز خٹک نے کہا کہ ہماری حکومت اپنے تمام انتخابات وعدوں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ اپنے منشور پر پوری کامیابی کے ساتھ قدم آگے بڑھا رہی ہے۔

ترقیاتی عمل میں ہر ضلع کا حصہ ہے اور جو علاقے زیادہ پسماند ہ رہے ہیں ان کو زیادہ توجہ دیں گے انہوںنے یقین دلایا کہ سوات کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور انہیں تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے وسائل فراہم کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :