عوام کسی کو بھی چور درازے سے اقتدار میں نہیں آنے دیں گے ‘ سردار ایاز صادق

وزیر اعظم نواز شریف عوام کے ووٹوں سے آئے ہیں ،کچھ لوگ ملک کو ترقی کی طرف جاتا نہیںدیکھنا چاہتے ‘ گفتگو

اتوار 23 جولائی 2017 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کچھ لوگ ملک کو ترقی کی طرف جاتا نہیں دیکھنا چاہتے ،عوام کسی کو بھی چور درازے سے اقتدار میں نہیں آنے دیں گے ، وزیر اعظم نواز شریف عوام کے ووٹوں سے آئے ہیں ،مسلم لیگ (ن)کو ملک میں ترقی کی ضامن جماعت سمجھا جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق رکن پنجاب اسمبلی حافظ میاں نعمان ،میاں طارق سمیت دیگر بھی موجو دتھے ۔ سردار ایاز صادق نے اپنے دورہ کے دوران حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیااور عوام سے بھی آگاہی حاصل کی ۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مزید کہا کہ انشااللہ عدالت سے ہمارے حق میں فیصلہ آئے گا ۔عوام کسی کو چور دروازے سے اقتدار میں نہیں آنے دیں گے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں (ن) لیگ کی حکومت نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے ۔ آج ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور عالمی اداروں کی مثبت رپورٹس اس کا ثبوت ہیں۔

متعلقہ عنوان :