دینی مدرسہ میں مہمان کے 80ہزار روپے چرانے والے طالب علموں کی ساتھیوں کو زہر دے کر جان سے مار نے کی کوشش ناکام

ظفر احتشام اور حسنین نے گرفتاری پر ساتھی طالب علموں کو جان سے مارنے کی پلاننگ کا اعتراف کرلیا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو جیل بھیج دیا

اتوار 23 جولائی 2017 20:10

دینی مدرسہ میں مہمان کے 80ہزار روپے چرانے والے طالب علموں کی ساتھیوں ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) دینی مدرسہ میں مہمان کے 80ہزار روپے چرانے والے طالب علموں کی اپنے ساتھیوں کو زہر دے کر جان سے مار نے کی کوشش ناکام،تفصیلات کے مطابق تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ عالم چوک کے قریب عثمان حیدر نامی طالب علم زیر تعلیم ہے۔ جس کا ماموں شہزاد اسے ملنے کیلئے فیصل آباد سے آیا ہوا تھا کہ اس کے بیگ سے ظفر احتشام اور حسنین نے 80ہزار روپے نکال لئے اور اس میں سے 10ہزار روپے سفیان کودینے اور خاموش رہنے کو کہا جس نے راز فاش کرنے سے انکار کردیا اسی دوران شہروز دو درواز ہ سے تمام طالب علموں کیلئے کھانا لیکر آیا تو مذکورہ دونوں ملزمان نے اس میں زہر شامل کردیا اور خود کھانا نہ کھایا ۔

اور عبدالمتین ،عبدالرحمن ،سبحان ،اسجد علی ،رضوان وغیرہ کو کھانا کھلادیا جس سے ان کی حالت تشویشناک ہوگی تو مدرسہ انتظامیہ نے انہیں گورنمنٹ سردار بیگم ہسپتال داخل کروایا جہاں پر انہیں کھانے میں زہر ملا کر دینے کا انکشاف ہوا تو پولیس نے ظفر احتشام اور حسنین کو گرفتار کیا تو انہوں نے رقم چوری کرنے اور ان پر الزام عائد کرنے والے ساتھی طالب علموں کو جان سے مارنے کی پلاننگ کا اعتراف کرلیا ۔

(جاری ہے)

جس پر پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں کو حوالات بند کردیاہے۔ زہریلے کھانا کھانے والے تمام طالب علموں کی عمریں 15سال سے کم بتائی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :