کنٹونمنٹ بورڈ میں پانچ کروڑ کی ٹیکس چوری پر مالک پلازہ سے ریکوری کے نوٹسز جاری

پلازہ مالکان نے بورڈ انتظامیہ سے فراڈ کرکے اپنی آمدن کو خیراتی اداروں میں خرچ کرنے کا بہانہ کرٹیکس چوری رکھی ہے بورڈ انتظامیہ نے پلازہ میں موجود دوکاندار سے وصول کئے گئے کرایوں کا ریکارڈ بینکوں سے حاصل کرلیا۔ اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات

اتوار 23 جولائی 2017 20:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں پانچ کرور روپے کی ٹیکس چوری پکڑے جانے کا سکینڈل سامنے آگیا ہے۔ یہ سکینڈل راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی تاریخ کا سب سے بڑا واقعہ ہے بورڈ کے اعلیٰ افسران اور چیئرمین بورڈ نے صدر کے علاقہ میں تین سے زائد پلازہ مالکان کے مبینہ فراڈ کا کھوج لگا کر پانچ کروڑ روپے ٹیکس وصول کے نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

صدر کے علاقہ مین تین کمرشل پلازوں کے مالک نے بدیانتی اور کرپشن کا سہارا لیت یہوئے بورڈ کو گزشتہ دس سالوں سے ایک پائی بھی جمع نہیں کروائے کنٹونمنٹ بورڈ کی موجودہ انتظامیہ نے صدر میں موجود پلازہ مالکان کے ٹیکس امور کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ بعض مالکان نے تیکس بچانے کیلئے خیراتی ٹرسٹ قائم کر رکھے ہیں بورڈ کی سابقہ انتظامیہ سے مل کر دعوی کر رکھا ہے کہ ان کی آمدن براہ راست خیراتی ٹرسٹ میں جاتی ہے تاہم موجودہ بورڈ انتظامیہ نے جب تحقیقات کین تو پتہ لگا کہ ایک مالک جس کے صدر میں تین عدد پلازے ہیں نے کرایہ داروں سے ماہانہ دو لاکھ روپیہ فی دوکان کرایہ وصول کرتے ہین اور یہ کرایہ صدر کے مختلف بینکوں میں جاتا ہے جبکہ اخراجات یلئے وہ غلط معلومات دے کر بورڈ میں غلط بیانی کرکے ماہانہ کروڑوں روپے کا ٹیکس چوری کرتے ہیں بورڈ انتظامیہ نے جب ایس کے ٹرسٹ کے مالی معاملات کا جائزہ لیا تو اس کے اکائونٹسم ین اعلیٰ پیمانے پر بدعنوانیاں سامنے آئی ہیں ۔

(جاری ہے)

بورڈ انتظامیہ نیاب پانچ کروڑ روپے ٹیکس وصولی کے نوٹسز جاری کردیئے ہیں اس حوالے سے ملک کی اہم سکیورٹی ادارہ بھی سرگرم ہے جو متعلقہ پلازہ مالک کے مالی معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں بورڈ کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ مزید تحقیقات مکمل ہونے کے بعد پلازہ مالک کیخلاف مجرمانہ ایکٹ کے تحت مقدمات بھی قائم ہوں گے۔ ذڑائع نے بتایا کہ پلازہ کے مالک نے خود کو عسکری قیادت سے اپنے تعلقات ظاہر کرکے بورڈ کے افسران کو دھمکایا بھی ہے لیکن بورڈ انتظامیہ نے کسی دھمکی کو خاطر خواہ میں نہ لاکر ٹیکس چوری وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پانچ کروڑ روپے کے ٹیکس نوٹسز بورڈ کی تاریخ میں بڑا واقعہ ہے افسران نے بتایا کہ پلازہ مالکان کے ریٹائرڈ فوجی افسران سے تعلقات اور رشتہ داری ہے لیکن بورڈ کی موجودہ قیادت ٹیسک چور کو کسی صورت میں معاف نہیں کر ے اور تین کروڑ سے زادء کی ریکوری کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :