راولپنڈی، یوسی76چکلالہ کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ،ٹینکر مافیا نے اپنے ریٹ بڑھا دئیے،غریب عوام پانی بھی مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہوگئے

اتوار 23 جولائی 2017 20:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) یوسی76چکلالہ اوریوسی77فیصل کالونی کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے ٹینکر مافیا نے اپنے ریٹ بڑھا دئیے کرڑوں روپے پانی کے ٹیوب ویلوں کے فنڈز صرف تختیاں لگانے تک محدود رہ گے۔

(جاری ہے)

بروز اتوار ان خیالات کا اظہار چیئرمین و بانی عوام کی آواز گروپ کے حاجی محمد نوید کیانی نے اپنی رہائش گاہ پر اہل علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کے موقع پر کیا حاجی محمد نوید کیانی نے کہا کہ اس وقت چکلالہ اور فیصل کالونی کی عوام کو پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے خواتین اور بچے سارا دن پانی کی تلاش میں سرگرداں نظر آتے ہیں منتخب بلدیاتی نمائندے اہل علاقہ سے منہ چھپانے لگے ہیںایم ڈی واسا اپنے منظور نظر لوگوں کے علاوہ عوام کی فریاد سننے کو تیار نہیں علاقے کے چیئرمین سے اچھے کی رپورٹ لے کر اعلیٰ حکام کو پیش کر دیتے ہیںٹینکر مافیا نے اپنے من پسند ریٹ پر لوگوں کو پانی سپلائی کرتے ہیں1200سے 1500سو تک پانی کا ٹینکر بیچا جا رہا ہے مون سون بارشوں کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار گلیاں جن میں ڈینگی لاوا پل رہا ہے اور بوڑھے بچے خواتین ان ٹوٹی گلیوں میں کیچڑ میں گر کر زخمی ہو رہے ہیں نوید کیانی نے کہا کہ یہ سب حقیقت اور سچائی ہے اگر کسی لیڈر کو کوئی شک ہو تو وہ ان علاقوں کا پالشی منتخب نمائندوں سے ہٹ کر علاقے کا دورہ کریں تاکہ سب اچھے کی رپورٹ دینے والوں کی اصل حقیقت سامنے آ سکے انھوں نے کہا کہ عوام کی آواز گروپ کا واحد مقصد غریب عوام کو ان کے بنیادی حقوق ولوانا ہے اگر پانی اور گلیوں کے مسائل فوری طور پر حل نہ کیے گے تو عوام کی آواز گروپ اہل علاقہ کے ساتھ مل کر منتخب نمائندوں کے گھروں کے باہر دھرنادینے پر مجبور ہو جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری منتخب بلدیاتی نمائندوں پر ہوگی

متعلقہ عنوان :