کرپٹ سیاستدانوں نے ملک کو کنگال کرکے رکھ دیا ہے کمزرور خارجہ پالیسی سے دشمن ہمسائیہ ملک ہمیں آنکھیں نکال رہا ہے

ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات آل پاکستان مسلم لیگ چوہدری اسد محمود کی صحافیوںسے گفتگو

اتوار 23 جولائی 2017 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری اسد محمود نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں نے ملک کو کنگال کرکے رکھ دیا ہے کمزرور خارجہ پالیسی سے دشمن ہمسائیہ ملک ہمیں آنکھیں نکال رہا ہے ۔ذاتی مفادات کی خاطر حکمرانوں نے ملکی سلامتی کو دائو پر لگا دی ہے ،وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بمعہ فیملی کرپشن میں ملوث ہیں پوری دنیا کو ان کی شرافت کا پتہ چل چکا ہے اب زیادہ دیر ان کی چلاکی نہیں چل سکتی انھیں فوراً استعفیٰ دئے کر عزت سے گھر چلے جانا چاہیے اب یوں ہی وزارت عظمیٰ سے چمٹے رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

وہ بروا اتوار صحافیوں سے گفتگو کر رہے تے ۔انہوں نے کہا کہ 12اگست کا دھوبی گھاٹ فیصل آباد کا جلسہ حکومت کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا ثابت ہوگا ’’ن‘‘لیگ بری طرح پھنس چکی ہے اب ان کے قدم زیادہ دیر سیاست میں جم نہیں سکتے آئندہ انتخابات میں لیگی امیدواروں کو عبرت ناک شکست ہوگی پاکستانی عوام بیدار ہوچکی ہے اب حق و انصاف کی سیاست کا بول بالا ہوگا اور وہی لوگ اسمبلیوں میں آئیں گے جن کا دامن ہر طرح سے صاف ہوگا۔

(جاری ہے)

چوہدری اسد نے کہا کہ جے آئی ٹی کا فیصلہ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے شریف خاندان کو فوری اقتدار سے الگ ہوجانا چاہیے ۔ ملکی اثاثوں کو گروی رکھ کے عوام کو مزید مقروض بنا کر ترقی کا نام دیا جانا ملک و ملت کے ساتھ سب سے بڑا دھوکہ ہے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ عوامی ووٹ کی طاقت سے اسمبلیوں میں پہنچنے والے سیاستدان عوامی خدمت کی بجائے اپنے کرپٹ لیڈر شپ کو بچانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018میں آل پاکستان مسلم لیگ ملک بھر سے انتخابات میں حصہ لے گی اور عوامی طاقت سے ملک میں انقلاب برپا کرئے گی ظالم حکمرانوں سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :