ْ پنجاب حکومت کے 9سالوں میں راولپنڈی میںکوئی عوامی منصوبہ شروع نہ ہو سکا،حکومت کی جانب سے منتخب ممبران اسمبلی کو فنڈز کی عدم فراہمی غیر جمہوری اور آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے،میڈیا کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک غلام علی خان

اتوار 23 جولائی 2017 20:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے پچھلے دور حکومت اور موجودہ کل ملا کے 9سالوں میںراولپنڈی میںکوئی عوامی منصوبہ شروع نہ ہو سکا، میٹرو منصوبے کے علاوہ کوئی عوامی منصوبہ شروع نہ ہو سکا،بلدیاتی ادارے بھی اب تک غیر فعال ہیں،میٹرو منصوبے کو عوامی منصوبہ نہیں؂ سمجھتے،کیونہ اس قسم کے منصوبے ان ممالک میں اچھے لگتے ہین جہاں غرب عوام کو بنیادی سہولیات میسر ہوں،میٹرو منصوبہ کمیشن مافیا کے لئے لایا گیا،جو اب تک مستفیدہو رہے ہیں، ایفی ڈرین کیس میں ملوث ہونے کے باوجود چیئرمین میٹرو بس پر کے عہدے پر ہیں،اور اب چیئرمین واسا کی نئی پوسٹ بھی سامنے آگئی ہے،انہوںنے کہا کہ ہچکولے کھاتی حکومت اپنے منظور نظر افراد کو نواز رہی ہے تا کہ جو کچھ بچا ہے وہ بھی جمع کر لیا جائے۔

(جاری ہے)

وہ بروز اتوار عوامی تحریک کے حاجی غفور،مظہر ایڈووکیٹ،مجد عباسی،شیخ جاوید عالم، ثاقب عباسی،الیاس علی شاہ،شکیل عباسی،جہانگیر چوہدری،اسامہ ناز،راجہ آصف اقبال سے پی پی 11کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں گفتگو کررہے تھے،انہوںنے کہا کہ راولپنڈی میںناکام ن لیگی کارندوں کو ترقیاتی فنڈز کے نام پر نوازنا اور منتخب ممبران اسمبلی کو فنڈز کی عدم فراہمی غیر جمہوری اور آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے،انہوںنے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ممکنہ نااہلی کے بعداصولی طور پر میاں نواز شریف پارٹی کی صدارت کیلئے بھی نااہل ہو جائینگے کیونکہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے آرٹیکل 4 اور 5 کے مطابق کسی پارٹی کا عہدیدار ہونے کیلئے ضروری ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل 62اور 63 پر پورا اترے۔