سی ڈ اے ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کیساتھ اس کی اپ گریڈیشن جدید تقاضوں کیمطابق کی جائیگی ، میئر اسلام آبادشیخ انصر عزیز

کیپیٹل ہسپتال میں جولائی کے پہلے ہفتہ میں14ہزار 909 مریضوں کو علا ج معالجہ کی سہولت فراہم کی گئی، جائزہ اجلاس میں بریفنگ

اتوار 23 جولائی 2017 20:00

سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ سی ڈی اے کے کیپیٹل ہسپتال میں جولائی کے پہلے ہفتہ کے دوران 14,909 مریضوں کو علا ج معالجہ کی سہولت فراہم کی گئی، سی ڈ اے ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ہسپتال کی اپ گریڈیشن جدید تقاضوں کے مطابق کی جائے گی ۔

وہ بروز اتوار ایک اجلاس میں خطاب کر رہے تھے۔ جس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے ہسپتال کے علاوہ سی ڈی اے کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، اجلاس میں سی ڈی اے ہسپتال کی ماہ ِجولائی کے پہلے ہفتے کے دوران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے کے کیپیٹل ہسپتال میں جولائی کے مہینے کے پہلے ہفتے کے دوران14,909 مریضوں کو علا ج معالجہ کی سہولت فراہم کی گئی جس میں سی ڈی اے ملازمین کے علا وہ اسلام آباد کے مختلف شہری بھی شا مل ہیں ،8,480 آئوٹ ڈور مریضوں کا علا ج کیا گیا جبکہ229ان ڈور مریضوں کوبھی علاج معا لجے کی سہولیات فراہم کی گئیں،اسی طرح پیتھالوجی لیبارٹری میں5,234ت تشخیصات ،66آپریشنز،455جنرل ریڈیالوجی ،70امیج نگ ریڈیالوجی،98مریضوں کی فزیو تھراپی،215 ای سی جی ، ایکو،ای ٹی ٹی اور52مریضوں کے ڈائلیسسز بھی کئے گئے۔

(جاری ہے)

مزید برآں کیپیٹل ہسپتال میںماہ ِ جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران07بچوں کی پیدائش ہوئی جبکہ 03اموات کا انداراج ہوا۔

متعلقہ عنوان :