گلگت، الخدمت فاونڈیشن کے ذریعے بہت جلد ضلع گنگ چھے میں فلاحی سرگرمیوں کاآغاز کر ینگے، حبیب الرحمن

اتوار 23 جولائی 2017 20:00

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) الخدمت فاونڈیشن کے ذریعے بہت جلد ضلع گنگ چھے میں فلاحی سرگرمیوں کاآغاز کر ینگے،بلا تفریق دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا شعار ہے، ہر سال کی طرح رواں سال بھی 100 معذور افراد میں جدید وہیل چیئرز تقسیم کئے جائینگے، پہلے مرحلے میں خپلو میں 30 چلنے پھرنے سے معذور افراد میں وہیل چیئر ز تقسیم کر دئیے گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار بروز اتوار صد الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان حبیب الرحمن نے خپلو میں الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام وہیل چیئر تقسیم کی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مذید کہا کہ معاشرے کے وہ طبقات جنہیں اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے ، الخدمت انکے لئے امید کی کرن ثابت ہوگی، ہمیں خصوصی افراد کے ساتھ برابری کا رویہ اپنانا ہو گا، تاکہ ہم ایک مثبت معاشرے کی تکمیل کی پیش قدمی کر سکیں۔