چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے محکمہ ورکس میںوزیر اعلی سیکرٹیریٹ کا دبائو مسترد کرکے عوامی حقوق کی صحیح ترجمانی کی ہے، صابر حسین

اتوار 23 جولائی 2017 20:00

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء)پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری گلگت بلتستان صابر حسین نے کہا ہے کہ چیف سکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیازنے محکمہ ورکس میںوزیر اعلی سیکرٹیریٹ کا دبائو مسترد کرکے عوامی حقوق کی صحیح ترجمانی کی ہے محکمہ ورکس کے بیشتر آفیسران نے اپنی حیثیت سے بڑہ کر جائیدادیں بنائی ہے ان کے خلاف باقاعدہ تحقیقات ہونی چاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بروز اتواراپنے بیان میں کہا کہ مرکز میں مسلم لیگ (ن) کے پچاس سالہ کرپشن کی گولڈن جوبلی کا فیصلہ ملک کی اعلی عدلیہ نے محفوظ کر لیا ہے ،انشاء اللهاس فیصلے سے قوم سے خیانت کرنے والے حکمرانوں کا مکروہ چہرہ عوام کی عدالت میں بے نقاب ہوگا انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی اور ان کے حواریوں نے دو سال میں گلگت ،دیامر اور بلتستان میں اے ڈی پی ٹھیکداروں کو فروخت کرکے اربوں روپے کا کمیشن وصول کیاان کرپٹ عناصر کے خلاف جے ائی ٹی کے لئے عنقریب عدالت عالیہ سے رجوع کرینگے سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان صابر حسین نے مزید کہا کہ محکمہ تعمیرات میں ٹینڈرنگ کے عمل کو شفاف رکھنے کے لئے سینئر آ رمی آفیسر کو آن بورڈ رکھا جائے اور اب تک جتنے بھی ٹینڈر ہوئے ہیں ان کی جانچ پرکھ کے لئے چیف سیکرٹری ایک معائینہ کمشن تشکیل دے تاکہ قوم کا پیسہ ہڑپ کرنے والے حرام خوروں کو قرار واقعی سزا مل سکے