گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے مزید دو اہم شاہراہوں کی تعمیر پرکام بہت جلد شروع ہوگا،ذرائع

اتوار 23 جولائی 2017 20:00

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے مزید دو اہم شاہراہوں کی تعمیر پرکام بہت جلد شروع ہوگا اس کے علاوہ غذر کی تحصیل پھنڈر میں اسی میگاواٹ پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے لئے بھی رقم مختص کر دی گئی جس سے علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوگا جبکہ بابوسر میں ٹینل کی تعمیر بھی بہت جلد شروع ہوگی دو اہم شاہراہوں کی تعمیر سے گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا استور سے مظفر آباد اور گلگت سے چترال تک ان اہم شاہراہوں کی تعمیرپر اربوں روپے کی لاگت ائے گی جبکہ گلگت سکردو روڈ کی تعمیر بھی جلد شروع ہوگی 20جولائی کو وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے گلگت سکردو روڈ کا افتتاحکرنا تھا مگر مصروفیات کی وجہ سے نہ آسکے اب بہت جلد نئی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر علاقوں سے ملانے کے لئے دو اہم شاہراہوں کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا ہے ان دونوں اہم شاہراہوںکی تعمیر سے گلگت بلتستان کے عوام کو نہ صرف آمدورفت میں آسانی ہوگی بلکہ سفر کے دورانیہ میں بھی کئی گھنٹوں کی کمی ائے گی جبکہ بابوسر روڈ کو بھی آل ویڈر بنانے کے لئے ٹینل کی تعمیر کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اس ٹینل کی تعمیر کے سے گلگت سے روالپنڈی کا مسافت صرف اٹھ گھنٹے ہونے کا امکان ہے دوسری طرف بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارہ پانے کے لئے پھنڈر میں اسی میگاواٹ پاور پراجیکٹ کے لئے بھی رقم مختص کر دی گئی اور بہت جلد ان اہم منصوبوں کی تعمیر کا کام شروع ہوگا جس سے ایک طرف گلگت بلتستان میں لاکھوں سیاح اینگے بلکہ گلگت بلتستان ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہوگا اور گزشتہ کئی سالوں سے ملکی حالات کے پیش نظر گلگت بلتستان میں سیاحوں کی امد میں کمی انے کی وجہ سے گلگت بلتستان کی ہوٹل انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی تھی اور اس انڈسٹری سے وابسطہ افراد سخت مالی مشکلات کا شکار ہوگئے تھے اور ہزاروں افراد بیروزگار ہوئے تھے اب ملک کے حالت کی بہتر ہونے کے ساتھ ہی سیاحوں کی بڑی تعداد نے ان علاقوں کا رخ کر دیا ہے ذرائع کے مطابق اس سال تیس لاکھ سے زائد سیاح گلگت بلتستان ائینگے اور شندور میلے میں شرکت کے لئے مزید ہزاروں سیاح گلگت پہنچ گئے ہیںگلگت بلتستان میں شاہراہوں کی تعمیر سے ہر سال لاکھوں کی تعداد میں سیاح ان علاقوں میں خمہ زن ہونگے گلگت بلتستان میں سالانہ لاکھوں کی تعداد میں سیاح آٹے ہیں اگر ان سیاحوں کو اگر کوئی شکایت ہے تو وہ یہاں کی خستہ سڑکیں ہیں اگر حکومت نے یہاں کی شاہراہوں پر توجہ دی اور ان سڑکوں کو بہتر بنایا تو سالانہ لاکھوں کی تعداد میں سیاح ان جنت نظیر وادیوں کا رخ کرینگے جس سے گلگت بلتستان ترقی کے ایک نئے دور میں شامل ہوگا۔