غذ،دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں سہ روزہ شندور میلہ 29جولائی سے شروع ہوگا

31جولائی کو پولو میچ کا فائنل مقابلہ ہوگا ،ہزاروں کی تعداد میں سیاح گلگت بلتستان پہنچ گئے

اتوار 23 جولائی 2017 20:00

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں سہ روزہ شندور میلہ 29جولائی سے شروع ہوگا کھیلوں کا بادشاہ اور بادشاہوں کا کھیل دیکھنے کے لئے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعدا د شرکت کریں گی 31جولائی کو پولو میچ کا فائنل مقابلہ ہوگا ہزاروں کی تعداد میں سیاح گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں اور یہ لوگ شندور میلہ میں شرکت کرینگے جبکہ اس وقت محکمہ سیاحت کی روایتی غفلت کی وجہ سے غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں کوئی ٹورسٹ انفارمیشن سینٹر قائم نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے پورے ضلع میں شندور میلے کے حوالے سے محکمہ ٹورازم نے کوئی پوسٹر یا بینئر اوازں نہیں کیا ہے جس سے محکمہ ٹوارزم کی کارکردگی سامنے اگئی ہے جبکہ صوبائی وزیر سیاحت فداخان فدا کا تعلق بھی غذر سے انھوں نے بھی غذر میں سیاحت کے فروغ کے لئے کوئی اقدمات نہیں کئے ہیں جس کی واضع ثبوت یہاں پر بنائے گئے ٹورسٹ پکنک پوائنٹ کی حالت زار ہے سیاحوں کو سہولتیں فراہم کرنے میں محکمہ ٹورازم مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے ایک طرف شندور میلہ کو شایان شان طریقے سے منانے کی باتیں کی جارہی ہے تو دوسری طرف محکمہ ٹورازم نے گلگت سے شندور تک اس میلے کے حوالے سے ایک بھی بینریا پوسٹر نہیں لگایا ہے سطح سمندر سی12600فٹ کی بلندی پر واقع دنیا کا بلندترین پولو گراونڈ شندور میں تین روزہ میلہ 29جولائی سے شروع ہوگا سیاحوں کی بڑی تعداد کی آبھی سے ہی آمد شروع ہوگئی ہے گلگت اور غذر کے تمام ہوٹلوں کی بکنگ جاری ہے اور بعض سیاح بالائی علاقوں میں خیمہ زن ہوگئے ہیں شندور میںپہلے روز لاپسور (چترال) اور ٹیرو (غذر ) کی ٹیموں میں پولو کا میچ ہوگا اس کے علاوہ رسہ کشی ،ٹرواٹ مچھلی کا شکار اور ہنڈگراڈنگ کے مقابلے بھی ہونگے میچ کے دوسرے روز گلگت بی اور چترال بی کے درمیان پولو میچ ہوگا جبکہ اخری روز دو حریف ٹیمیں گلگت اے اور چترال اے کے درمیان پولو کا کانٹے دار مقابلہ ہوگا اس میچ کے مہمان خصوصی وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف آمد متوقع ہے جبکہ گورنر کے پی کے گورنر گلگت بلتستان اور وزریراعلی کے پی کے اور گلگت بلتستان کے علاوہ وفاقی وزرا بھی اس میچ میں بحثیت مہمان شرکت کرینگے شندور میلے کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں اور بغیر شناختی کارڈ کے کسی بھی شخص کو شندور میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

۔۔

متعلقہ عنوان :