شگر کے ڈیڑھ ماہ کے بچے کو ڈی ایچ کیو ہسپتال سے اغوا کرنیوالے خاتون دل کی مریضہ نکلی

اتوار 23 جولائی 2017 20:00

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) شگر کے ڈیڑھ ماہ کے بچے کوڈی ایچ کیو ہسپتال سے اغوا کرنے والے خاتون دل کی مریضہ نکلی،اتوار کے روز ڈی ایچ کیو ہسپتال چیک اپ کیلئے پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شگر نید سے تعلق رکھنے والی خاتون سے ڈی ایچ کیو ہسپتال سکردو میں ڈیڑھ ماہ کے بچے کو لیکر ضلع گانچھے کے گائوں ہرتوک منتقل ہونے والی اغوا کار خاتون پولیس ریمانڈ پر ہے جہاں وویمن پولیس اس سے بچے کے اغوا سے متعلق تفتیش کر رہی ہے،پولیس کے مطابق دوران تفتیش معلوم ہوا ہے کہ ملزمہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور انہیں ڈاکٹروں نے باقاعدہ علاج کیلئے تجویز بھی کیا تھا تاہم خاتون اپنا علاج کرانے کی بجائے چے کے اغوا میں ملوث ہو گئی،پولیس کے مطابق اتوار کے روز ملزمہ کو ڈی ایچ کیو میں طبی معائنے کیلئے لایا گیا جہاں اسے ادویات دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :