پیپلز پارٹی چنیوٹ کے زیر اہتمام احتجاجی کیمپ ،گو نواز گو کے نعرے

اتوار 23 جولائی 2017 19:41

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی چنیوٹ کے زیر اہتمام ایک احتجاجی کیمپ ختم نبو ت چوک میں لگایا گیا احتجاجی کیمپ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سید علی رضا زیدی ، تحصیل صدر سید کلیم علی امیر شاہ، سٹی صدر ملک خلیل ، جنرل سیکرٹری محمد آصف، احسان نوشاہی سینئر نائب صدر ، خلیل قریشی نائب صدر، سیکرٹری انفارمیشن علی زیدی، قاضی اقبال نائب صدر، ملک اظہر کھوکھر ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی، ملک یاسر اقبال کھوکھر فنانس سیکرٹری،ملک قاسم، پیپلز لیبر پارٹی بلا ل سعید ، شیخ اقبال، پی ایس ایف کے رہنمائوں رضوان کھوکھر ، اسماعیل شاہ، سیکرٹری انفارمیشن سجاد اقبال کامریڈ، ملک اللہ دتہ کھوکھر سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی احتجاجی کیمپ کے دوران گو نواز گو کے نعرے لگائے گئے اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے مستعفیٰ ہونے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا وزیر اعظم پاکستان فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں شریف برادران نے ملکی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے سپریم کورٹ آف پاکستان ملکی دولت لوٹنے والے حکمرانوں کی نا اہلی کا فیصلہ سنائے حکمرانوں کابوریا بستر گول ہو چکا ہے آئندہ حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :