پولیٹیکل انتظامیہ کا جمرود بازار میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون، دو سو کیبن سینکڑوں ہتھ گاڑیاں ملیا میٹ، بازار ملبے کا ڈھیر بن گیا

اتوار 23 جولائی 2017 19:41

جمرود (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) خیبر ایجنسی جمرود کے پولیٹیکل انتظامیہ نے جمرو د بازار میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے بازار کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیاہے، تفصیلا ت کے مطابق کریک ڈائون سے پہلے جمرود کے اے پی اے محمد ریاض خان اور تحصیلدار شکیل برکی نے ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی کے سیکرٹری واحد خان اور تاجر یونین کے صدر رحیم آفریدی کے ساتھ بازار کا تفصیلی دورہ کیا تھا جس کے بعد تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون کیلئے تاجروں کواپنے تجاوزات ہٹانے کیلئے دو دن کی مہلت دی تھی چنانچہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پولیٹیکل انتظامیہ کے تحصیلدار شکیل برکی کی قیادت میں تجاوزت کے کریک ڈائون شروع کیا اور بازار کے مختلف حصوں میں چھوٹے بڑے دو سو سے زاید کیبن دکانوں اور سیکڑوں ہتھ گاڑیوں اور دوسری تجاوزات کو مسمار کردیا جس سے پورا بازار ملبے کا ڈھیر بن گیا،تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون کے دوران کئی تاجروں نے ہو کی عالم میں اپنے کیبنوں اور ہتھ گاڑیوں سے اپنی قیمتی اشیاء نکالی جبکہ کئی جگہوں پر تاجروں کی قیمتی سامان ملبے تلے دب گئی۔

(جاری ہے)

تجاوزات کے خلاف اپریشن کے بعد جمرود کا پورا بازار ملبے کا ڈھیر بن گیا اور اتوار کے دن تاجروں نے پورا دن اپنے دکانوں ،کیبنوں اور دوسری مبینہ تجاوزات کے ملبے صاف کرتے اوراس سے کارآمد اشیاء اکھٹی کرتے رہے۔دریں اثناء پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے مبینہ تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون پر عوام حلقوں سے ملے جلے تاثرات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کچھ حلقوں نے اس اپریشن کی حمایت کی ہے جبکہ کچھ نے اسے پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب کی ظالمانہ اقدام قرار دیا ہے اور اسے غریب عوام اور چھوٹے تاجروں کی معاشی قتل قرار دیا ہے۔

پولیٹکل انتظامیہ ذرائع کے مطابق تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون اتوار اور پیر کے درمیانی شب کو بھی جاری رہنے کا قوی امکان ہے۔دریں اثناء پی پی پی جمرود کے صدر واحد شاہ اور اے این پی خیبر ایجنسی کے سینئر نائب صدر منظور قادر نے تجاوزات کے خلاف اپریشن پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیٹیکل انتطامیہ نے تاجر وں سے ناانصافی بھرتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ تاجر وں کی معاشی قتل ہے اور انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ متاثرہ تاجروں کو متبادل جگہ فراہم کریں اور ان کے نقصانات کا ازالہ کریں۔

متعلقہ عنوان :