لاہور :وزیراعظم نواز شریف قوم کے مجرم ہیں اور ملک میں پہلی بار تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے،شفقت محمود

عمران خان کے خلاف منی ٹریل نہ پیش کرنے کا جھوٹا الزام لگا یا جا رہا ہے،تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا ماڈل ٹائون میں گزشتہ روز اجلاس سے خطاب

اتوار 23 جولائی 2017 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا ماڈل ٹائون میں گزشتہ روز اجلاس ہوا۔ جس میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف قوم کے مجرم ہیں اور ملک میں پہلی بار تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے جبکہ عمران خان کے خلاف منی ٹریل نہ پیش کرنے کا جھوٹا الزام لگا یا جا رہا ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر میاں محمور الرشید کا کہنا ہے کہ جس دن جے آئی ٹی بنی تھی ہم اسی دن کامیاب ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

اب نواز شریف کے جانے کا وقت آ گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے اس اجلاس میں ایم این اے شفقت محمود، میاں محمود الرشید، چوہدری محمد سرور، حامد خان، محمد ولید اقبال سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔