کراچی: شہر کے مسائل زیادہ اور وسائل کم ہیں، ہمیں اپنے ریونیو کو بڑھانے کی ضرورت ہے،وسیم اختر

تاکہ شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں، بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے عوام کا تعاون درکار ہے،میئر کراچی کا کے ایم سی بلڈنگ میں ایک اجلاس سے خطاب

اتوار 23 جولائی 2017 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ شہر کے مسائل زیادہ اور وسائل کم ہیں، ہمیں اپنے ریونیو کو بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں، بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے عوام کا تعاون درکار ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کے ایم سی بلڈنگ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر میونسپل کمشنر ڈاکٹر اصغر عباس ، سٹی کونسل کی مالیات کمیٹی کے چیئرمین ندیم ہدایت ہاشمی، سینئر ڈائریکٹر میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکس رضا عباس رضوی اور دیگر افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کے عوام میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکس کے بل بروقت ادا کریںتاکہ میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکس سے وصول ہونے والی رقم سے شاہراہوں پر روشنی کا انتظام، فلائی اوورز، انڈرپاسز کی تعمیر و مرمت ،اسپتالوں ، جراثیم کش اسپرے،ڈینگی اور ملیریا جیسے امراض سے محفوظ رکھنے کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکس کو مزید فعال کرنے کی ضرورت ہے اور بروقت بل کی تقسیم کا طریقہ کار بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بل کی ادائیگی میں کوئی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے کہا کہ بارش کے دنوں میں برساتی پانی کی نکاسی کی خدمات میں اس ٹیکس سے فائدہ اٹھایا جائے گا، اس ٹیکس سے شہر میں تفریح و طبع کے لئے پارکس کی تعمیر و ترقی کا کام بھی کیا جائے گا،عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ریسکیو خدمات، گھروں، فیکٹریوں اور کارخانوں میں لگنے والی آگ کے لئے فائربریگیڈ کی خدمات میں اس ٹیکس سے وصول ہونے والی رقم استعمال میں لائی جائے گی،اس موقع پر میئر کراچی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سندھ اسمبلی کی منظوری کے بعد حکومت سندھ نے 1908 ، The Registration Act میں ترمیم کردی ہے اس ترمیمی ایکٹ کے تحت تمام رجسٹرار / سب رجسٹرار آفسز The Registration (Sindh Amendment) Act 2013 اس قانون کی پاسداری کے پابند ہیں کہ کسی بھی Immovable Property مثلاً مکان / دکان / آفس / گودام وغیرہ کی خرید و فروخت کا معاہدہ /Mutation /Transfer /Registry Deed اس وقت تک رجسٹرڈ نہیں کرسکتے جب تک کہ اس جائیداد پر موجود تمام یوٹیلیٹی سروسز کے واجبات کی ادائیگی نہ کردی گئی ہو۔

جائیداد کی خرید و فروخت / کرایہ داری کے وقت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کل موجودہ واجبات کی ادائیگی کا مکمل بل ضرور ادا کریں تاکہ خریدار کے نام آسانی سے تبدیل ہوسکے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ بل سے متعلق معلومات یا شکایات کی صورت میں محکمہ میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکس کے نمبرز(021)99232429،(021)99231316پر رابطہ کیا جاسکتا ہے،بل نہ ملنے یا گمشدگی کی صورت میں ڈپلیکیٹ بل بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ویب سائٹkmc.gos.pkسے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔#

متعلقہ عنوان :