کراچی،فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی،پولیس کا گٹکا فیکٹری پر چھاپہ ، مالک گرفتار

اتوار 23 جولائی 2017 19:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ مبینہ ٹا?ن میں پولیس نے گٹکے کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر مالک کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملیر را? انوار کے مطابق مبینہ ٹاؤن، قائداعظم کالونی میں گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ مار کر مالک کو گرفتارکیا گیا،چھاپے کے دوران مضر صحت گٹکا بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ادھر خواجہ اجمیرنگری شاہنوازبھٹوکالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر دکان پر فائرنگ سے ملازم زخمی پوگیا،فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کوشہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوا لے کر دیا،2ساتھی فرارہوگئے۔گرفتار ملزم سیاسلحہ برآمد کرلیاگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اتحاد ٹاؤن میں اندھی گولی لگنے سے گھر میں لیٹا ہوا شخص زخمی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :