دریائے سندھ میں پرانا ہالا بچائوبند پہ ملاں سانونی کے مقام پانی کے دبائو سے کٹائو جاری

اتوار 23 جولائی 2017 19:31

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) دریائے سندہ میں پرانا ہالا بچائوبند پہ ملاں سانونی کے مقام پانی کے دبائو سے کٹائو جاری ہے قریبی کمزور ٹی اسپر سے خطرہ لاحق ہے واضع رہے کے گذشتہ فلڈ میں محکمہ آبپاشی کی جانب سے ٹی اسپر کو مضبوط کرنے کے لیئے نئے سر بنانے کے لیئے احکامات جاری ہوئے جو کے اعلانات تک محدود ہوکر رہ گئے دوسری طرف پابندی کے باوجود کمزور ٹی اسپر پر لوگوں کے ہجوم ہونے سے کسی بڑے جانی نقصان کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ڈویژنل کمشنر حیدرآباد سعید احمد منگنیجو نے چیف انجبیئر سکھر بیراج بائی خان لاکھو کیہمراہ ضلع مٹیاری میں دریائے سندھ کے حساس پرانا ھالا،بھانوٹ کے حفاظتی بندوں کا دورہ کرکے جائزہ لیا جہاں انہیں بریفنگ دی گئی ڈویزنل کمشنر سعید منگنیجو کا کہنا تھا کے فی الحال اندرون سندہ کوئی ایمرجنسی نہیں جس کے باوجود محکمہ آبپاشی الرٹ رہے بچابندوں کے کمزور پشتوں کو مضبوط کیا جائیانہوں نے کہا کیسابق پی پی در میں بچا بندوں کے تعمیراتی کام کے لیئے جاری کروڑوں روپیہ کی رقم میں مبینہ کرپشن پرتحقیقات کرکے ملوث افسران ،ٹھیکیداروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی پرانا ہالا بچابند پہ کمزور ٹی اسپر کو بنانے کے لیئے سندہ حکومت کو لکھا جائے گا اس موقعے پر میڈیا کی جانب سے ھالا سمیت ضلع مٹیاری کی سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی غیر حاضری ، مبینہ کرپشن ، بہتر طبی امداد،ناکارہ ادویات ملنے کی شکایات کی گئی جس پر کمشنر نے اے سی ہالا امتیاز منگی کو درہ کرکے رپورٹ دینے کے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :