لاڑکانہ پولیس کی ایک ہفتے کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں،60 ملزمان کو گرفتار

قبضے سے چھینی گئی 16 لاکھ روپے نقد رقم، 10 تولے سونے کے زیورات، مسروقہ موٹرسائیکلیں، اسلحہ، منشیات اور شراب کی بوتلیں برآمد کرنے کا دعویٰ کردیا

اتوار 23 جولائی 2017 19:31

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) لاڑکانہ پولیس نے ایک ہفتے کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد مقدمات میں ملوث 60 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چھینی گئی 16 لاکھ روپے نقد رقم، 10 تولے سونے کے زیورات، مسروقہ موٹرسائیکلیں، اسلحہ، منشیات اور شراب کی بوتلیں برآمد کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔

ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ہفتے کے اندر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کے دوران اشتہاریوں روپوشوں سمیت کئی مقدمات میں ملوث اور مطلوب 60 ملزمان کو گرفتار کرکے 6 مسروقہ موٹرسائکلیں، ایک کلاشنکوف، 2 رائفلز، 11 پسٹلس، ایک شاٹ گن، گولیاں، کارتوس، پانچ کل چرس، پانچ من بھنگ اور 88 شراب کی بولتیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کے مطابق ایک ماہ قبل رٹائرڈً فوجی ذوالفقار جاگیرانی نے رٹائرمنٹ کے 13 لاکھ روپے ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا جس واقعے میں ملوث ملزم اختیار جاگیرانی کو گرفتار جبکہ 15 روز قبل تھانہ باڈہ کے حد شہری ارسلان گودڑائی سے 3 لاکھ روپے ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا جس میں بھی ملوث ملزم کو گرفتار کرکے رقم برآمد کی گئی ہے۔ ایس ایس پی ساجد امیر سدوزئی نے مزید بتایا کہ دس روز قبل ایڈووکیٹ نیاز حسین کھاوڑ کو قتل کیا گیا جس واقعے میں ملوث دو ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ رحمت پور میران خان درانی کی سربراہی میں تشکیل کردہ ٹیم نے گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 روز قبل تھانہ دھامراہ کے حد سے چوری ہونے والے 10 تولے سونے کے زیورات اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :