پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ذوالفقا رعلی قائم خانی نے نورانی راہ نجات ویلفیئر آرگنائزیشن کی سرپرستی قبول کرلی

اتوار 23 جولائی 2017 19:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ذوالفقا رعلی قائم خانی نے نورانی راہ نجات ویلفیئر آرگنائزیشن کی سرپرستی قبول کرلی۔

(جاری ہے)

نورانی راہ نجات ویلفیئر آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) کے بانی وجنرل سیکریٹری اور پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 115 کے سینئر کارکن سلمان نورانی نے گزشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ذوالفقار علی قائم خانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان کی انسانیت کی بے لوث خدمت کے جذبے کو سراہا۔

سلمان نورانی نے ذوالفقار قائم خانی سے رمضان المبارک میں غریبوں میں راشن تقسیم کرنے میں نورانی راہ نجات ویلفیئر کی مدد کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں محمد سلمان نورانی نے ذوالفقار قائم خانی کو نورانی راہ نجات ویلفیئر کی باقاعدہ سرپرستی کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے بخوشی قبول کرلی۔

متعلقہ عنوان :