لگ رہا ہے (ن )لیگ چوہدری نثار کو منانے میں کامیاب ہو جائے گی ،ْشیریں رحمن

اتوار 23 جولائی 2017 19:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہاہے کہ لگ رہا ہے (ن )لیگ چوہدری نثار کو منانے میں کامیاب ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دور ان شیری رحمان کا وزیرداخلہ چوہدری نثار کی ملتوی ہونے والی پریس کانفرنس سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس بلا وجہ ملتوی نہیں ہوئی ہے ،ْمجھے لگتا ہے کہ (ن )لیگ ناراض وزیرداخلہ کو منا لے گی۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے اتوار کو 5 بجے منعقد کی جانے والی پریس کانفرنس طبیعت کی ناساز ی وجہ سے (آج) پیر پانچ بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :