مشکل وقت میں پارٹی میں لوگوں کی شمولیت نواز شریف پر اعتماد ہے،امیرمقام

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی تبدیلی کو دفن کریں گے ۔ ملک کو ترقی کی راہ پر ن لیگ نے ڈالا ہے ملک میں ترقی کا سفر نوازشریف کی بدولت ممکن ہوا،سازشی ناکام ہونگے، دوہزار تیرہ کے پاکستان سے دوہزار سترہ کا پاکستان کافی بہتر ہے،مشیروزیرعظم

اتوار 23 جولائی 2017 19:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) وزیراعظم کے مشیر اورپاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پارٹی میں لوگوں کی شمولیت نواز شریف پر اعتماد ہے۔ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی تبدیلی کو دفن کریں گے ۔ ملک کو ترقی کی راہ پر ن لیگ نے ڈالا ہے۔پشاور میں قومی وطن پارٹی کے رہنما ملک ندیم کی ن لیگ میں شمولت کے موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام کاکہنا تھاکہ نوازشریف کی پالیسیوں کی بدولت آج تمام جماعتوں کے لوگ ن لیگ میں شمولیت اختیارکررہے ہیں۔

ن لیگ نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا ہے۔ انکا کہنا تھا اگر لوگوں کی نظر میں نوازشریف اور پارٹی چور ہوتی تو لوگ شمولیت نہ کرتے۔ ملک میں ترقی کا سفر نوازشریف کی بدولت ممکن ہوا،سازشی ناکام ہونگے۔

(جاری ہے)

بتایا جائے نوازشریف کا قصور کیا ہے ،، مسئلہ نوازشریف کے ذات کا ہے یا کرپشن کا۔ وزیراعظم نوازشریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔۔ سی پیک کو بند کرنے کیلئے سازشیں کی جارہی ہے۔

دوہزار تیرہ کے پاکستان سے دوہزار سترہ کا پاکستان کافی بہتر ہے۔ امیر مقام کاکہنا تھا کہ تبدیلی کا دعویٰ کرنے والوں نے کے پی میں کیا تبدیلی کی خیبر پختونخوا میں نام نہاد تبدیلی کو دفن کروں گا۔۔ انکا کہنا تھا کرپشن کیخلاف وہ بات کر رہے جنھوں نے سندھ میں احتساب کا قانون ختم کیا۔انہوںنے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ اپنی ذات سے عوام کی خدمت کی ہے،آج خدمت کرنے والے ہی پارٹی کا حصہ ہے،ن لیگ کے کارکن ملکر پاکستان اور صوبے کی خدمت کریں گے اور محرومیوں کا ازالہ کریں گے ۔

اگر لوگوں کی نظر میں نوازشریف اور پارٹی چور ہوتی تو لوگ شمولیت نہ کرتے۔ملک میں ترقی کا سفر نوازشریف کی بدولت ممکن ہوا،سازشی ناکام ہونگے، لواری ٹنل کے پہاڑوں میں نوازشریف کے کامیاب جلسہ نے بتادیا کہ لوگ آج بھی اسے چاہتے ہیں ۔نوازشریف کا قصور کیا ہے بتایا جائے۔انہوںنے کہا کہ مسئلہ نوازشریف کے ذات کا ہے یا کرپشن کا دوہزار تیرہ کے پاکستان سے دوہزار سترہ کا پاکستان کافی بہتر ہے،ا صوبائی حکومت بنی گاکہ سے کنٹرول کی جارہی ہے،سرکاری ادارے تباہ ہوکر رہ گئے، تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کیلئے آئندہ انتخابات میں کے پی قبرستان بنادیں گے، 2018 کے انتخابات میں عوام پی ٹی آئی کو مسترد کرینگے ، زرداری اور عمران خان کے ماضی سے لوگ بخوبی آگاہ ہیں۔