ژوب سے پولیس اور اے ٹی ایف کی کارروائی، پانچ اشتہاری ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

اتوار 23 جولائی 2017 19:30

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) بلوچستان کے علاقے ژوب سے پولیس اور اے ٹی ایف کے عملے نے کارروائی کر تے ہوئے پانچ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشہ روز ژوب کے علاقے کلی شہباززئی اور مینا بازار کے علاقوں میں پولیس اور اے ٹی ایف کے عملے نے کا رروائی کر تے ہوئے پانچ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ملزمان مختلف مقدمات میں مطلوب تھے جن سے تحقیقات جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :