کھلاڑیوں نے سلیکٹر ثاقب فقیر پر سیاسی بنیادوں پرضلعی کرکٹ ٹیم منتخب کرانے کا الزام عائد کردیا، چیئرمین پی سی بی سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اتوار 23 جولائی 2017 19:21

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) کھلاڑیوں نے سلیکٹر ثاقب فقیر پر سیاسی بنیادوں پرضلعی کرکٹ ٹیم منتخب کرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی سے حال احوال کا مطالبہ کیا ہے کرکٹر صہیب ،انعام خان ،شفقت خان ،آصف اور ہاشم خان نے بنوں پریس کلب میں میڈیا کو بتایا کہ پچھلے دنوں سلیکٹر کرکٹ ثاقب فقیر ضلعی کرکٹ کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے بنوں آ ئے تھے جنہوں نے جانبداری کا مظاہرہ کیا اور سیاسی نمائندوں سے تعلقات اور اثر و رسوخ رکھنے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا حالانکہ ان کھلاڑیوں میں وہ ٹیلنٹ موجود ہیں جو محروم کئے جانے والے کھلاڑیوں میں ہے اُنہوں نے کہا کہ بنوں میں کرکٹ کے دو گروپ ہیں اور ان کا سیاسی نمائندوں سے تعلقات ہیں یہی وجہ ہے کہ جس نمائندے کی حکومت ہوتی ہے ضلعی کرکٹ میں اس کی مداخلت ہوتی ہے اور وہ نئے کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع نہیں دیتے جس کی وجہ سے بنوں کے کھلاڑیوں کے موجود ٹیلنٹ ضائع ہو رہی ہے اُنہوں نے کہا کہ سلیکٹر کی جانب سے ہمارے بعض کھلاڑیوں کو کہا گیا کہ آپ ٹی 20کے کھلاڑی ہیں لیکن ٹی 20 ٹورنمنٹ کیلئے بھی من پسند اور قبضہ گروپ جاتی ہے اور ہمیں نظر انداز کیا جا تا ہے لہذا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہر یار خان سلیکٹر ثاقب فقیر کے ان اقدامات کے خلاف سخت نوٹس لیں علاوہ ازیں ہم احتجاج کریں گے کیونکہ ہم کھیل کے میدان کو سیاست کا میدان نہیں بننے دیں گے ۔