صوابی، حاجی محمد شیراز خان کے فنڈز سے سولئی کندہ میں 8سو میٹر سوئی گیس پائپ لائن بچھانے کیلئے کھدائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

اتوار 23 جولائی 2017 19:21

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) ٹوپی شہر کے سولئی کندہ میں مسلم لیگ ن کے مقامی ایم پی اے حاجی محمد شیراز خان کی فنڈز سے 8سو میٹر سوئی گیس پائپ لائن بچھانے کیلئے کھدائی کے کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ،اس منصوبے سے ساٹھ سے زائد گھرانوں کو گیس کی سہولیات میسر آسکے گی۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے موقع پر بلدیہ ٹوپی کے سابق چیر مین گوہر رحمن کے علاوہ تحصیل کونسل کے رکن علی حسین ، ناظمین شاہد زمان ، جمیل اسلم خسہ زئی ، نائب ناظم لیاقت ، کونسلران نور زمان ، واصف خان ، امجد آمین ، گل لالا ، فر مان بہادر ، پائندہ خیل و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

چیئرمین گوہر رحمن نے کہا کہ ایم پی اے شیراز خان کے فنڈز سے حلقہ پی کے 36 صوابی6میں بجلی اور گیس کے منصوبوں پر تیز ی سے کام جاری ہے اور ان منصوبوں سے حلقہ کے عوام مستفید ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :